ایشیا کپ سوپر فور مرحلہ پاکستان نے بنگلہ دیش کو 11رنوں سے ہرایا

   

دبئی۔25؍ستمبر( ایجنسیز )ایشیا کپ سوپر فور کے مرحلہ میں آج کھیلے گئے میاچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 11رنوں سے ہرادیا۔ بنگلہ دیش ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور اچھی بولنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 8وکٹوں پر 135رنز تک محدود کردیا ۔جیت کیلئے 136رنز کا تعاقب کرتے ہوئے بنگالہ دیش کی ٹیم ابتدا سے ہی لر کھڑا گئی اور مقررہ 20اوور میں 9وکٹوں پر 124رنز ہی بناسکی ۔ اس جیت کے ساتھ پاکستان فائنل میں پہنچ گیا جہاں اس کا مقابلہ 28ستمبر اتوار کو روایتی حریف ہندوستان سے ہوگا۔