ایشیا کپ : سوپر فور مقابلہ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 21 رنز سے شکست دی

   

کولمبو:ایشیا کپ ون ڈے کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 21 رنز سے شکست دے دی۔کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9کھلاڑیوں کے نقصان پر257 رنز بنائے۔258 رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 48.1 اوورز میں 236 رنز بنا کر اوٹ ہوگئی۔ سری لنکا کی جانب سے سدیرا سماراوکرما نے 72 گیندوں پر 93 رنز کی اننگز کھیلی۔ کوشل مینڈس 50 اور پاتھم نسانکا 40 رنزبناکر نمایاں رہے، ان کے علاوہ ڈاؤسن شاناکا 24، دیموتھ کارونارتنے 18اور چیرتھ اسالنکا 10 رنز بناسکے۔بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود اور تسکین احمد نے 3،3کھلاڑیوں کو اؤٹ کیا، شریف الاسلام نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔258 رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 48.1 اوورز میں 236 رنز بناسکی۔بنگلہ دیشی بیٹر توحید ردوئے 82 رنز بناکر نمایاں رہے تاہم ان کی اننگز ٹیم کو فتح نہ دلواسکی۔ ان کے علاوہ مشفیق الرحیم 29 ، مہدی حسن میراث 28 اور محمد نعیم 21 رنز بنا کر نمایاں رہے۔لٹن داس 15، شریف الاسلام 7 ، شمیم حسین 5 اور شکیب الحسن 3 رنز بناسکے۔سری لنکا کی جانب سے مہیش تھیکشانا،ڈاؤسن شاناکا اور ماتھیشا پتھیرانا نے3 ،3 وکٹیں حاصل کیں۔سدیرا سماراوکرما نے 72 گیندوں پر 93 رنز کی اننگز کھیلی جس کے لئے انہیں میان آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ ایشیا سوپر فور کے پہلے میچ میں بھی پاکستان نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس طرح بنگلہ دیش کے لئے سوپر فور میں رہنے کے امکانات تقریباً ختم ہوچکے ہیں۔