ایشیا کپ : غیراہم میچ میں ہندوستان کو شکست ،کل سری لنکا کیساتھ فائنل

   

کولمبو: ایشیا کپ ونڈے کرکٹ ٹورنمنٹ میں ہندوستان کو آج سوپر 4 مرحلے کے آخری مگر غیراہم میچ میں بنگلہ دیش کے مقابل 6 رنز سے شکست ہوگئی۔ اتوار کو انڈیا اور سری لنکا کے درمیان فائنل مقرر ہے جو جمعرات کو ہی طئے ہوگیا تھا۔ روہت شرما نے ٹاس جیت کر شکیب الحسن زیرقیادت بنگلہ ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس میں 265/8 اسکور کئے۔ ٹیم انڈیا جس نے آج اسٹار بیاٹر ویراٹ کوہلی کو آرام کا موقع دیا، جوابی اننگز میں 49.5 اوورس میں 259پر آل آوٹ ہوگئی۔ شبمن گل کی سنچری (121) رائیگاں ہوئی۔ شکیب کو 80 کا ٹاپ اسکور کرنے 10-2-43-1 کی مؤثر بولنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔