ایشیا کپ میں بھارت اور پاکستان کا مقابلہ رد ہونے کا امکان , بابر اعظم کو ہوگا فائدہ, جانیے کیا ہے پورا معاملہ

,

   

نئی دہلی: ایشیا کپ میں بابر اعظم کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے اپنا بہترین آغاز کیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے 16 ویں سیزن کے پہلے مقابلہ میں پاکستان نے گروپ اے کے ایک مقابلہ میں نیپال کو 238 رنز سے شکست دے کر بڑی جیت درج کی۔ یہ ایشیا کپ میں رنز کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی جیت بھی ہے۔ بابر اعظم اور افتخار احمد کی سنچریوں کی بنیاد پر پاکستان نے مقابلہ میں پہلے بلے بازی کرپے ہوئے 342 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ جواب میں نیپال کی ٹیم صرف 104 رنز بناکر سمٹ گئی۔ لیگ اسپنر شاداب خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اب پاکستان کو گروپ راؤنڈ کے اپنے آخری مقابلہ میں 2 ستمبر کو ٹیم انڈیا کا سامنا کرنا ہے۔

پاکستان اور ہندوستان کا مقابلہ 2 ستمبر بروز سنیچر سری لنکا کے شہر کینڈی میں کھیلا جانا ہے۔ اس دن بارش کا 90 فیصد امکان ہے۔ ایسی صورت میں مقابلہ رد ہو سکتا ہے۔ پاکستان اور بابر اعظم دونوں کو اس کا فائدہ ملے گا۔ Weather.com کے مطابق، 2 ستمبر کو نہ صرف کینڈی میں بارش ہوگی بلکہ تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے اور دن بھر بادل چھائے رہیں گے۔ ایسی حالت میں اگر میدان گیلا ہوا تو اس کے خشک ہونے کے امکانات بھی کم ہوتے ہیں۔ حالانکہ سری لنکا میں اکثر دیکھا گیا ہے کہ وہاں پورا گراؤنڈ ڈھکا ہوا ہوتا ہے۔ ایسے میں بارش رکنے پر مقابلہ ہونے کا امکان بنا رہتا ہے۔