نئی دہلی ۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ایشیاکپ کو چیلنج قراردیا ہے ۔ ایشیا کپ کے حوالے سے روہت شرما نے کہا ہے کہ اس ٹورنمنٹ میں مضبوط ٹیموں کا سامنا کرنا ہے، ہم جیتنا چاہتے ہیں لیکن کئی سوال حل طلب ہیں۔ روہت شرما نے کہا کہ ایشیا کپ میں معیاری ٹیموں کے خلاف کھلاڑیوں کو دباؤ میں اچھا کھیلتا ہوا دیکھنا چاہتا ہوں، ورلڈ کپ سے پہلے ایشیا کپ کا ہونا اچھی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں کھلاڑیوں کے امتزاج کے لیے ہمارے پاس کئی نام ہیں دیکھتے ہیں کون منتخب ہوتا ہے، مجھ سمیت کوئی بھی خود بخود ٹیم میں جگہ نہیں بناسکتا۔قومیکپتان نے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کی ٹیم میں جگہ کے لیے کوئی ضمانت نہیں ہے، ہم کسی کو یہ نہیں کہہ سکتے کہ آپ ٹیم میں ہو۔روہت شرما نے مزید کہا کہ ویسٹ انڈیز میں اچھے ونڈے میچز ہوئے اب ایشیا کپ میں اچھی حریف ٹیموں سے مقابلہ ہوگا۔یاد رہے کہ اس وقت ہندوستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں مصروف ہے جس کے بعد وہ ایشیا کپ میں شرکت کرے گی جہاں اسے کٹر حریف پاکستان ، سری لنکا ،بنگلہ دیش اور افغانستان کے خلاف اہم مقابلوں میں میدان میں اترنا ہے ۔
شکیب الحسن بنگلہ دیش کے کپتان مقرر
ڈھاکہ۔ بنگلہ دیش نے جمعہ کو تجربہ کار آل راؤنڈر شکیب الحسن کو ایشیا کپ اور 2023 ورلڈکپ دونوں کے لیے اپنا ونڈے کپتان مقررکیا ہے ۔دو اہم ایونٹسکے علاوہ، بنگلہ دیش 5 اکتوبر کو شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کا سفر کرنے سے قبل ستمبرکے آخر میں نیوزی لینڈ سے وائٹ بال سیریز میں بھی مقابلہ کرے گا۔