ایشیا کپ ٹی 20 ،ہندوستان کا آج پاکستان سے مقابلہ

   

سلہٹ۔ہندوستان جس نے اپنے پچھلے میچوں میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کے باوجود آسان جیت درج کی تھی، جمعہ کو یہاں پاکستان کے خلاف ویمنس ایشیا کپ ٹی20 کرکٹ ٹورنمنٹ میں اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھنے کی کوشش کرے گی۔ہندوستان نے اپنے دوسرے درجے کے کھلاڑیوں کو موقع دینے کے لیے گزشتہ دو میچوں میں کل آٹھ تبدیلیاں کی ہیں لیکن ہرمن پریت کور کی قیادت والی ٹیم ممکنہ طور پر اپنے اہم کھلاڑیوں کے ساتھ خطاب کی دعویدار پاکستان کے خلاف جائے گی۔ پاکستان جسے جمعرات کو تھائی لینڈ کی کمزور ٹیم کے ہاتھوں چار وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اب ان کی ٹیم کو ہندوستان کے خلاف میدان میں اترنے سے پہلے اس حیران کن شکست سے سنبھلنے کا موقع بھی نہیں ملے گا۔ یہ دونوں ٹیمیں اس وقت جدول میں پہلی دو جگہوں پر ہیں۔ ہندوستان نے لگاتار تین میچ جیتے ہیں اور وہ ٹیبل میں سرفہرست ہے۔سری لنکا کے خلاف میچ کے بعدہندوستان نے گزشتہ ایک میچ میں شفالی ورما اور اسمرتی مندھانا کی اوپننگ جوڑی کو آرام دیا تھا لیکن پاکستان کے خلاف مضبوط آغاز کے لیے ان دونوں کا دوبارہ ایک ساتھ آنا یقینی ہے۔طویل شاٹس کھیلنے والی شیفالی دباؤ میں ہوں گی کیونکہ ان کا اعتماد متزلزل ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ انہوں نے ملائیشیا کے خلاف کریز پرکچھ وقت گزارا لیکن وہ کسی بھی وقت اپنے فطری انداز میں کھیلتی نظر نہیں آئیں۔ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں زیادہ دن باقی نہیں رہ گئے، نوجوان اپنے فطری انداز میں جارحانہ اننگز کھیل کر اپنا کھویا ہوا اعتماد دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔دوسری طرف مندھانا اور کپتان ہرمن پریت انگلینڈ کے خلاف محدود اوورز کی سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد یہاں پہنچے ہیں۔زخموںسے واپسی کرنے والی جمائما روڈریگز شاندار فارم میں ہیں۔ انہوں نے سری لنکا کے خلاف کیریئر کا سب سے بڑا اسکور بنانے کے بعد متحدہ عرب امارات کے خلاف بھینصف سنچری اسکور کی۔ دیپتی شرما نے بھی اس میچ میں نصف سنچری بنائی۔ہندوستانی بولروں نے گزشتہ تین میچوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور وہ پاکستان کے خلاف جاری رکھنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔