ایشیا کپ پاکستان اور سری لنکا میں منعقد ہونے کا امکان

   

نئی دہلی۔ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے ایشیا کپ 2023 کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مجوزہ ہائبرڈ ماڈل کی منظوری کا امکان ہے، جس میں سری لنکاکو غیر جانبدار مقام کے طور پر شامل کیا گیا ہے جہاں ہندوستان اپنے مقابلے کھیل سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پی سی بی کا ماڈل پاکستان میں کھیلے جانے والے ٹورنمنٹ کے 13 مقابلوں میں سے چار اور ممکنہ طور پر پانچ مقابلے دیکھتا ہے۔ تمام ہند۔ پاکگیمز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے، اسی طرح فائنل بھی اگر ہندوستان شامل ہوتا ہے تویہ سری لنکا میں منعقد ہوگا۔ اس وقت ٹورنمنٹ کے لیے ریزرو ونڈو 1-17 ستمبر کے درمیان ہے۔ ایشیا کپ 2023 ستمبر میں پاکستان میں ہونا تھا۔ تاہم بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ جوکہ اے سی سی کے صدر بھی ہیں انہوں نے گزشتہ سال واضح کیا تھا کہ ہندوستانی ٹیم براعظمی چیمپئن شپ کے لیے پاکستان کا سفر نہیں کرے گی اور مطالبہ کیا تھا کہ ایونٹ کوکسی غیر جانبدار مقام پر منتقل کیا جائے۔ ایشیا کپ کے لیے پاکستان کا سفر نہ کرنے کے بی سی سی آئی کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پی سی بی نے اکتوبر ۔ نومبر میں ہندوستان میں کھیلے جانے والے ونڈے ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کی دھمکی دی۔ دونوں ممالک کی حکومتوں کے درمیان جاری سیاسی تناؤکی وجہ سے ہندوستان اور پاکستان کی ایک دوسرے کے ممالک کا سفر کرنے میں ہچکچاہٹ کی وجہ سے ہائبرڈ ماڈل کی تجویز ایک قابل عمل حل کے طور پر سامنے آئی۔ یہ اقدام اس بات کو بھی یقینی بنائے گا کہ پی سی بی براعظمی ایونٹ کی میزبانی کے حقوق کو برقرار رکھ سکے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پی سی بی کے سربراہ نجم سیٹھی نے چند ہفتے قبل دبئی میں ہونے والے اجلاسمیں عمان کرکٹ کے سربراہ اور اے سی سی کے نائب صدر پنکج کھمجی کو ہائبرڈ ماڈل کی تفصیلات پیش کی تھیں۔ ہائبرڈ ماڈل کی ممکنہ منظوری کے ساتھ، ایک ایسا معاہدہ ہونے کا امکان ہے جس سے آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کا ہندوستان کا سفر آسان ہو سکے،ہندوستان اور پاکستان کو نیپال کے ساتھ چھ ٹیموں کے ایشیا کپ میں گروپ بنایا گیا ہے، جو اکتوبر-نومبر میں ونڈے ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے 50 اوور کا فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرے گروپ میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان شامل ہیں۔ ہر گروپ سے ٹاپ دو ٹیمیں سوپر فور مرحلے میں پہنچتی ہیں اور وہاں سے ٹاپ دو ٹیمیں فائنل کھیلتی ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ پاکستان اور ہندوستان دو طرفہ کرکٹ نہیں کھیلتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ سیاسی تناؤ کی وجہ سے 2013 سے صرف عالمی ٹورنامنٹس یا ملٹی ٹیم ایونٹس میں ملتے ہیں۔ دونوں ٹیمیں آخری بار آسٹریلیا میں 2022 مینزٹی 20 ورلڈ کپ میں ایک دوسرے سے کھیلی تھیں۔امید کی جارہی کہ اس فیصلے کے بعد ایشیاکپ کا کامیاب انعقاد عمل میں آنے کے علاوہ کرکٹ شائقین کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مزید چند مسابقتی مقابلے دیکھنے کو ملیں گے ۔حالیہ ایونٹس میں دونوں ٹیموں نے شاندار مظاہرے کئے ہیں۔