لاہور: ایشیا کپ کے سوپر فو ر مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان نے آج بنگلہ دیش کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔پاکستان نے بنگلہ دیش کا194 کا ٹارگٹ 40 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ امام الحق 78 اور محمد رضوان 63 رنز (ناٹ آوٹ) بناکر نمایاں رہے۔ لاہور میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم 38.4 اوورز میں 193 رنزبنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ مشفق الرحیم 64 اور کپتان شکیب الحسن نے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔فاسٹ بولر حارث رؤف نے 19رنزدیکر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ انہیں میچ ایوارڈ دیا گیا۔ نسیم شاہ نے 3 جبکہ شاہین آفریدی،فہیم اشرف اور افتخار احمد نے ایک، ایک وکٹ لی۔