ایشیا کپ کا یکم تا15 ستمبر انعقاد کا امکان

   

دبئی ۔ پاکستان کی میزبانی میں ایشیا کپ 2023 ٹورنمنٹ یکم سے15 ستمبر تک ہونے کا امکان ہے۔ ایشیا کپ 2023 کا باقاعدہ میزبان پاکستان ہے لیکن ہندوستانکے پاکستان میں کھیلنے سے انکار اور ہائبرڈ ماڈل مسترد ہونے کے بعد اس ٹورنمنٹ کے میزبان کے لئے سری لنکا مضبوط امیدوارکے طور پر سامنے آگیا ہے، جسے ہندوستانی کرکٹ بورڈ کا مکمل تعاون حاصل دکھائی دیتا ہے۔اس تناظر میں ہندوستانی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کا موقف ہے کہ متحدہ عرب امارات کی وہ اس لئے مخالفت کر رہے ہیں کہ وہاں کا سخت موسم کھلاڑیوں کی فٹنس پر اثر انداز ہوسکتا ہے، جو اس سال کے آخر میں ہندوستان میں منعقدہ ورلڈ کپ سے قبل نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ سری لنکا کے بارش سے متاثرہ موسم کے پیش نظر اورگیٹ منی کو جواز بناکر دبئی، شارجہ اور ابوظہبی کی حمایت کرتا دکھائی دیتا ہے۔اطلاعات کے مطابق ایشیا کپ کے مقابلے یکم سے15 ستمبر تک ہونے کی توقع ہے۔ 13 مقابلوں کے ٹورنمنٹ میں پاکستان ، ہندوستان اور نیپال کو ایک گروپ میں رکھا گیا ہے، جبکہ سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان دوسرے گروپ میں ہونگے۔ بی سی سی آئیکے سیکریٹری جے شاہ اور عمان کرکٹ کے پنکج خلجی کے درمیان گفتگو کے بعد اس سلسلے میں اہم اعلان متوقع ہے۔ایشیا کپ کے بعد ورلڈ کپ کے مسائل کو بھی حل کیا جاسکتاہے کیونکہ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کے دورہ ہند میں رکاوٹیں ہیں۔