کراچی ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیدرلینڈز اور ایشیا کپ کے لیے ٹیموںکا اعلان کر دیا ہے۔فاسٹ بولر حسن علی کی جگہ نسیم شاہ کو ونڈے اور ٹی 20 کا حصہ بنایا گیا ہے۔ نیدرلینڈز کے خلاف تین میچز کے لیے 16 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ ٹی 20 ایشیا کپ کے لیے 15 کھلاڑیوں کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ہند۔پاک مقابلہ 28 اگسٹ کو ہوگا۔