ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں افغانستان کی شاندار فتح

,

   

دبئی:ایشیا کپ کے پہلے میچ میں افغانستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کی نسبتاً مضبوط ٹیم کو 8 وکٹ سے بآسانی ہرادیا۔جیت کیلئے درکار 106 رنوں کا پیچھا کرتے ہوئے افغانستان نے محض 10.1 اوور میں جیت حاصل کر لی۔ یعنی 59 گیندیں ابھی باقی تھیں۔ اس فتح کے ساتھ افغانستان کا رَن ریٹ بھی بہترین ہو گیا ہے۔ افغانستان کے سلامی بلے بازوں رحمان اللہ گرباز (40 رن) اور حضرت اللہ جزئی (ناٹ آؤٹ 37 رن) نے بہترین شروعات کی۔ بعد ازاں ابراہیم زردان نے 15 رن اور نجیب اللہ زردان نے ناٹ آؤٹ 2 رن نے کامیابی میں اہم رول ادا کیا۔ سری لنکا کی طرف سے صرف وانندو ہسرنگا کو ایک وکٹ ملا جنھوں نے اپنے 3 اوور میں 19 رن دیے۔ ابراہیم زردان رَن آؤٹ ہوئے۔ افغانستان کے فضل حق نے 3.4اوور میں محض 11رن دیکر 3 کھلاڑیوں کو اوٹ کیا جنہیں میان آف دی میاچ کا اعزاز دیا گیا۔ اس کامیابی سے افغانستان کو 2پوائنٹ حاصل ہوئے۔اتوار کو روایتی حریف ہندوستان اور پاکستان کا مقابلہ ہوگا ۔