ایشیا کپ کے لیے پوری طرح تیار: لٹن داس

   

نئی دہلی، 4 ستمبر (آئی اے این ایس)۔ بنگلہ دیش ٹی 20 ٹیم کے کپتان لٹن کمار داس نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم اب ایشیا کپ کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ یہ ٹورنمنٹ 9 ستمبرکو متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا۔ لٹن کا یہ بیان نیدرلینڈز کے خلاف 2-0 سے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد سامنے آیا۔ یہ بنگلہ دیش کی مسلسل تیسری ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی ہے۔ اس سے پہلے ٹیم سری لنکا اور پاکستان کو بھی ہرا چکی ہے۔ نیدرلینڈز کے خلاف سیریز سے قبل بنگلہ دیشی کھلاڑیوں نے ڈھاکہ میں فٹنس کیمپ اور سلہٹ میں اسکل بیسڈ کیمپ کیا تھا۔ لٹن داس نے کہا میرا ماننا ہے کہ ہم ایشیا کپ کے لیے اچھی تیاری کر چکے ہیں۔ میں نے شروع سے کہا تھا کہ یہ کیمپ صرف اسی سیریز کے لیے نہیں تھا بلکہ آگے ایشیا کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا تھا۔ مجموعی طور پر سب کچھ مثبت رہا۔ جس کھلاڑی کو موقع ملا اس نے اچھی کرکٹ کھیلی۔ صرف سیف الدین کو زیادہ کچھ کرنے کا موقع نہیں ملا، باقی سب کوکم از کم ایک میچ کھیلنے کا موقع ملا۔