ایشیا کپ : ہند۔پاک مقابلہ سری لنکا میں ہوگا

   

Ferty9 Clinic

ڈربن ۔ بی سی سی آئی کے عہدیدار ارون دھومال نے کہا ہے کہ ہندوستانی ٹیم ایشیاکپ کے لیے پاکستان نہیں جائے گی ۔آئی سی سی اجلاس کے لیے ڈربن میں موجود ارون دھومال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ کا شیڈول جے شاہ اور ذکاء اشرف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں حتمی کیاگیا۔ ارون دھومال نے کہا ہے کہ لیگ مرحلے کے 4 میچز ہی پاکستان میں کھیلے جائیں گے جبکہ ہند۔ پاک میچ سمیت باقی9 میچز سری لنکا میں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہند۔ پاک ٹیمیں اگر فائنل میں پہنچتی ہیں تو یہ بھی سری لنکا میں ہوگا۔ ارون دھومال کے مطابق جے شاہ اور ذکاء اشرف کی ملاقات میں صرف ایشیا کپ کے شیڈول پر بات ہوئی، ٹیم یا بورڈ کے سیکریٹری کے پاکستان جانے کے معاملے پر بات نہیں ہوئی۔رپورٹس کے مطابق پاکستان ایشیا کپ میں صرف نیپال کے خلاف میچ ہوم گراؤنڈ پرکھیلے گا جبکہ باقی تین میچز بنگلادیش، سری لنکا اور افغانستان کے درمیان ہوں گے۔سری لنکا میں ایشیا کپ کے میچز دمبولا میں ہونے کا امکان ہے۔ ہند ۔ پاک میچ بھی یہیں ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ ایشیا کپ 31 اگست سے17 ستمبر تک مقرر ہے، اے سی سی ایشیا کپ کا پہلے ہی اعلان کرچکی ہے۔