ایشیز سیریز میں نئے قوانین نافذ ہوں گے

   

لندن۔19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) یکم اگست کو برمنگھم میں شروع ہونیوالے پہلے ایشز ٹسٹ سے آئی سی سی کے ایک نئے قانون کا نفاذ ہو جائے گا اور سر پرشدید زخم سے دوچار ہونے والے بیٹسمین کا متبادل ٹیم کا حصہ بنایا جا سکے گا۔ آئی سی سی بورڈکے اجلاس میں فیصلے کے مطابق آئندہ سلو اوور ریٹ پر کپتان کو معطلی کا سامنا نہیں کرنا ہوگا تاہم آئی سی سی ٹسٹ چمپئن شپ کے دوران سلو اوور ریٹ کے مرتکب کھلاڑیوں کے نشانات منہا کئے جائیں گے۔