ایشیز سے قبل آسٹریلیائی کھلاڑیوں کا آپس میں اہم مقابلہ

   

سڈنی۔ 21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹسٹ مقابلوں کی ایشیز سیریز جس کا آغاز یکم اگست کو شروع ہونے والی ہے، اس کے آسٹریلیائی ٹیم نے انتخاب کیلئے کئی کھلاڑیوں کا آپس میں ایک دوسرے سے مقابلہ ہے جس کیلئے آئندہ ہفتہ کھیلے جانے والے ایک آپسی مقابلہ پر تمام توجہ مرکوز ہے۔ گرام ہک اور براڈ ہارڈن کی سرپرستی میں آسٹریلیائی کھلاڑیوں کی دو 12 رکنی ٹیموں کا انتخاب عمل میں آئے گا جس میں ایک کے کپتان ٹم پینی ہوں گے اور دوسرے کے پیاٹ کمنس ہوں گے۔ اس مقابلہ پر سلیکٹروں پر اس لئے بھی توجہ ہوں گی کہ اس میں کئی کھلاڑیوں کی کارکردگی کا قریبی جائزہ لیا جائے گا اور خاص کر ایک سال کی پابندی کے بعد ٹیم میں واپسی کررہے ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ ہوں گے جنہیں مختلف ٹیموں میں منتخب کیا گیا ہے۔