بیجنگ ۔ چین میں کورونا کی وجہ سے عائد سفر کی پابندیوں کی وجہ سے رواں ہفتہ یہاں ہونے والے فٹبال ایشین کپ کوالیفائنگ مقابلوں کی متحدہ عرب امارات منتقلی ہوگئی ہے۔ چائنیز فٹبال اسوسی ایشن نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام اور مالدیپ میں کورونا کے معاملات کا مطلب ان ممالک کی ٹیم کو چین میں آمد کے بعد سخت ترین قرنطینہ میں رہنا ہوگا جس کے بعد ایشین فٹبال کنفیڈریشن نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ مذکورہ مقابلے چین سے منتقل کردیئے جارہے ہیں۔