ایشین کپ آسٹریلیا کیلئے انڈیا اسکواڈ میں سومیا منتخب

   

حیدرآباد، 22 فبروری (ای میل) تلنگانہ فٹ بال اسوسی ایشن کی اطلاع کے بموجب تلنگانہ سے جی سومیا کو انڈین سینئر ویمنس نیشنل ٹیم اسکواڈ کیلئے منتخب کیا گیا ہے، جو اے ایف سی ویمنس ایشین کپ آسٹریلیا 2026ء میں حصہ لے گا۔ سومیا موجودہ طور پر اسٹیٹ بینک آف انڈیا، ایل ایچ او کوٹھی میں اسسٹنٹ منیجر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں۔ ان کا نیشنل اسکواڈ کیلئے سلیکشن ریاست تلنگانہ کیلئے فخر کی بات ہے۔ انڈین ٹیم ترکیہ میں چار ہفتے کا تیاری کیمپ مکمل کرنے کے بعد 11 فبروری کو پرتھ پہنچی۔ ہندوستان کا پہلا میچ ویتنام کے خلاف 4 مارچ کو مقرر ہے جس کے بعد دوسرا میچ جاپان کے خلاف 7 مارچ کو پرتھ ریکٹانگولر اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔