ایشین گیمز میں ہندوستانی سافٹ بال ٹیم کی شرکت

   

نئی دہلی۔ ہندوستانی خواتین کی سافٹ بال ٹیم وائلڈ کارڈ (راست داخلہ ) ملنے کے بعد ہانگزو میں منعقد ہونے والے آئندہ ایشین گیمز میں اپنا ڈیبیو کرے گی۔ پیرکو یہ معلومات شائع کرتے ہوئے ہینڈ بال اسوسی ایشن آف انڈیا نے کہا کہ سافٹ بال ایشیا نے 23 فروری کو اپنی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے دوران ہندوستانی ٹیم کے وائلڈ کارڈ داخلے کی منظوری دی تھی۔ سافٹ بال اسوسی ایشن آف انڈیا کے صدر نیتل نارنگ نے کہا وائلڈ کارڈ کے ذریعے ایشیائی کھیلوں میں خواتین کی ٹیم کا داخلہ ہندوستان میں سافٹ بال کے لیے ایک سنگ میل ہے۔ ہانگزو گیمز ہمیں خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور ان کو تیار کرنے کا موقع فراہم کرے گا کیونکہ تمام بڑے بین الاقوامی مقابلوں میں خواتین کا شعبہ ہوتا ہے۔ایشین گیمز میں مظاہرہ کرنا ہمارا پہلا قدم ہے۔ یہ ہماری ذمہ داری میں اضافہ کرے گا کیونکہ ہم 2028 کے لاس اینجلس اولمپکس سے پہلے ایک مضبوط ٹیم بننے کی خواہش رکھتے ہیں۔