ایغور قائدین کا G-20 پر چین کی نسل کشی کے خاتمہ پر زور

   

Ferty9 Clinic

اوساکا۔ 28 جون (سیاست ڈاٹ کام) چین کی جانب سے ایغور اقلیت کی نسل کشی کی مذمت کرنے والے جلاوطن قانون داں نے عالمی قائدین پر جو G-20 چوٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے جمع ہوئے ہیں، زور دیا کہ وہ صدر چین ژی جن پنگ کے خلاف صف آراء ہوجائیں کیونکہ وہ مسلم افراد کی نسل کشی کررہے ہیں۔ اوساکا نے G-20 اجلاس سے قبل قانون داں رابعہ کڑے نے کہا کہ 10 لاکھ افراد کو جو ایغور نسل کے ہیں ، نجات دلانے کیلئے چین پر عالمی دباؤ ضروری ہے۔