اسٹراسبرگ: چین کی ایک جیل میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے ایغور ماہر معاشیات الہام توہتی کو روس کا باوقار سخروف ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ انہیں ایغور بغاوت اورعلیحدگی پسندی کے الزام میں عمر قید کی سزاء سنائی گئی ہے۔ 2014ء سے وہ جیل میں محروس ہیں۔ انہوں نے چین کے ایغور حراستی کیمپوں میں قید دس لاکھ ایغور مسلمانو ں کے خلاف آوام بلند کی اور آزادانہ اظہار خیال کیاتھا جس کے لئے انہیں سخروف 2019ء ایوارڈ سے نوازا جارہا ہے۔

وہ جیل میں ہونے کی وجہ سے ان کی دختر جوہر یہ ایوارڈ حاصل کریں گی۔ اس سے قبل افریقہ کے نیلسن منڈیلہ اور پاکستان کی ملالہ یوسف زئی کو یہ ایوراڈ دیا جاچکا ہے۔ یہ ایوارڈ 50ہزارو یورو پر مشتمل ہوتا ہے جو دنیا بھر میں انسانی حقوق اور بنیادی حقوق کے مدافعت کرنے والے افراد اور تنظیموں کو عطاء کیا جاتا ہے۔