ایغور مسلمانوں پر چین کے مظالم کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

   

پیرس۔ فرانس کی پارلیمنٹ نے جمعرات کو ایک قرار داد منظور کی جس میں فرانسیسی حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ چین کے ڑنجیانگ صوبے میں ویغوراقلیتی برادری کے قتل عام اوران پرانسانیت سوزجرائم کی مذمت کریں۔ اس قرارداد کی تعمیل غیرلازم ہے۔ قرارداد کو سوشلسٹ اورحزب اختلاف کی دیگر جماعتوں نے پیش کیا جسے بھاری اکثریت سے منظور کر لیا گیا۔ اس قرار داد میں حکومت سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ فرانس میں مقیم ویغورتارکین وطن کو تحفظ فراہم کیا جائے ، تاکہ چین انہیں ہراساں نہ کر سکے۔ فرانس میں قائم چین کے سفارت خانینے اس قرارداد کو نا معقول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے محض دونوں ملکوں کے تعلقات کو نقصان پہنچے گا۔ چینی سفارت خانے نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ فرانس کو اچھی طرح پتہ ہے کہ یہ قرار داد کتنی فضول اور نقصان دہ ہے۔ چین اورفرانس کے درمیان صحت مند تعلقات کو استوار رکھنے کے سلسلے میں ٹھوس اقدامات اٹھانے کے لیے قول و فعل میں ہم آہنگی ضروری ہے۔