ٹوکیو : امریکہ، جاپان اور دیگر 37 ممالک نے چین پر زور دیا کہ وہ ژنجیانگ علاقہ میں ایغور مسلمانوں کے انسانی حقوق کا احترام کرے۔ ان ملکوں نے کہا کہ ژنجیانگ کی صورتحال تشویشناک ہے۔ ہم نہایت ہی افسوس کے ساتھ کہتے ہیں کہ چین نے انسانی حقوق کا خیال نہیں رکھا ہے۔ انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران ان ممالک نے چین پر اس بات کیلئے بھی زور دیا کہ اسے ایغور مسلمانوں کا تحفظ کرنے کی ذمہ داری پوری کرنی چاہئے تاہم پاکستان کے سفیر نے 55 ممالک کی جانب سے دستخط کردہ ایک بیان کو پڑھا جس میں چین کے داخلی معاملات میں مداخلت کی مذمت کی گئی ہے۔