پیرس : فرانسیسی پارلیمان کے ایوان زیریں میں چینی صوبے سنکیانگ میں ایغور نسل کے خلاف کیے جانے والے مبینہ ریاستی کریک ڈاؤن پر ایک مذمتی قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔ چین میں ونٹر اولمپکس مقابلوں سے چند روز پہلے منظور کی گئی اس قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اس مسلم اقلیت کی نسل کشی قابل مذمت ہے۔ یہ قرارداد اپوزیشن سوشلسٹ پارٹی نے پیش کی تھی تاہم حکمران جماعت کے علاوہ دیگر پارٹیوں نے بھی اسے متفقہ طور پر منظور کیا۔