ایفلو کیمپس کے اسسٹنٹ پروفیسر پر طالبہ کا جنسی ہراسانی کا الزام

   

حیدرآباد ۔ 24 جنوری (سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی ایفلو کیمپس کے اسسٹنٹ پروفیسر رنجیت کے خلاف ایک طالبہ نے جنسی ہراسانی کی شکایت عثمانیہ یونیورسٹی پولیس میں درج کرائی۔ بتایا جاتا ہے کہ ایفلو طالبہ نے اسسٹنٹ پروفیسر رنجیت پر الزام عائد کیا کہ اس نے اس سے شادی کا وعدہ کرتے ہوئے جنسی ہراساں کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ اسسٹنٹ پروفیسر نے اپنی بیوی کو چھوڑ دیا تھا۔ پولیس اس شکایت پر تحقیقات کررہی ہے۔