ایفلو کے بھوک ہڑتالی طلبا گرفتار

   

حیدرآباد۔ عثمانیہ یونیورسٹی پولیس نے ایفلو کے طلبہ کو 24 گھنٹے کی بھوک ہڑتال کے دوران گرفتار کرلیا۔ طلبہ جو یونیورسٹی کے ہاسٹل اور لائبریری دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے 24 گھنٹے کی بھوک ہڑتال پر یونیورسٹی کی گیٹ نمبر 2 کے باہر احتجاج کررہے تھے کو عثمانیہ یونیورسٹی پولیس نے گرفتار کرلیا۔ گرفتار طلبہ کو یونیورسٹی پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اسٹوڈنٹ ایکشن کمیٹی نے پولیس کی اس کارروائی کی مذمت کی ہے۔ اس کارروائی میں پولیس نے 14 طلبہ کو گرفتار کیا اور شام میں رہا کردیا گیا۔