پیرس: ایفل ٹاور کو بم دھماکہ سے اڑا دینے کی دھمکی کے گمنام کال کے بعد حکام نے فوری اس علاقہ کو خالی کرادیا۔ فون کرنے والے نے دعویٰ کیا کہ اس مقام پر بم نصب کیا گیا ہے۔ مسلح پولیس نے سارے علاقہ کو گھیر لیا اور تلاشی لی۔ بو سونگھنے والے کتوں کی مدد سے بم کا پتہ چلانے کی کوشش کی گئی ہے۔ بم کو ناکارہ کرنے والی ٹیم نے ہی سارے علاقہ کی چھان بین کی لیکن بم برآمد نہیں ہوا۔