ایف آئی آر میں اردو اور فارسی کے عام الفاظ کا استعمال کرنے پولیس کو عدالت کا مشورہ

   

نئی دہلی ۔ 11 ۔ ڈسمبر (پی ٹی آئی ) دہلی کی عدالت نے یہ وضاحت کی ہے کہ ایف آئی آر آسان اور سہل زبان میں درج کئے جائیں اور قدیم اردو اور فارسی کے الفاظ کے استعمال کو روکا جائے۔ چیف جسٹس ڈی این پٹیل اور جسٹس سی ہری شنکر نے کہا کہ اردو اور فارسی کے الفاظ جو عام زبان میں استعمال ہوتے ہیں، ان کا شکایت درج کرنے کے دوران استعمال کیا جاسکتا ہے۔ عدالت نے ایک درخواست کی سماعت کے بعد یہ وضاحت کی ۔ درخواست میں پولیس کے ایک سرکیولر کو چیلنج کیا گیا جو پولیس ا سٹیشنوں کو روانہ کیا گیا تھا جس میں ایف آئی آر درج کرتے وقت اردو اور فارسی کے الفاظ کے استعمال کو بند کرنے کی ہدایت دی گئی تھی ۔