لندن : لندن میں جاری ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ کے ایک میاچ میں ہندوستان نے طاقتور جرمنی کو 3-0سے شکست دے دی۔ ہندوستانی کپتان ہرمن پریت سنگھ کے کھلاڑی پیرس 2024 کے لیے اپنی تیاری کے آخری مراحل میں ہیں اور لندن میں ہونے والے یہ چار میچ ممکنہ طور پر اولمپک گیمز میں جانے والے حتمی اسکواڈ کا فیصلہ کریں گے۔ ۔ میاچ کے بڑے حصہ میں ہندوستان پر مسلسل دباؤ رہا۔ جرمن پریت سنگھ نے شاندار مظاہرہ کیا اور گول کوگرجنت سنگھ کیلئے کافی آسان کردیا۔ اس کامیابی کے بعد ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کے FIH ہاکی پرو لیگ میں چار میچ باقی ہیں۔ آج کا میاچ جرمنی سے جیتنے کے بعد 8 جون کو جرمنی کے خلاف کے خلاف پھر میاچ ہوگا جبکہ 9 جون کو برطانیہ کے خلاف لڑیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ پوائنٹس کے ساتھ اپنی مہم کا اختتام کیا جا سکے۔ اینٹورپ مرحلے کے بعد، مردوں کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے اب 12 میچوں میں 21 پوائنٹس حاصل کیے ہیں جبکہ ان کے حریف جرمنی اور برطانیہ بالترتیب 6 اور 9 ویں نمبر پر ہیں جنہوں نے صرف 4 میچ کھیلے ہیں۔ اینٹورپ مرحلے میں، ہندوستان نے ارجنٹائن کے خلاف 2۔2 شوٹ آؤٹ جیت کے ساتھ شروعات کی، اس کے بعد بیلجیئم سے 1۔4 کی شکست اور شکست سے قبل بیلجیئم کے خلاف 2۔2 شوٹ آؤٹ میں شکست کا سامنا کیا تھا۔ سنسنی خیز مقابلے میں ارجنٹائن کا مقابلہ 5۔4 سے ختم ہوا تھا۔