ایف آئی ایچ ہاکی جونیئر ورلڈ کپ 2025

   

ہندوستانی ویمنس ٹیم کا کل جرمنی سے مقابلہ

سینٹیاگو (چلی)یکم ؍دسمبر (یواین آئی ) ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کی کپتان جیوتی سنگھ کی قیادت میں خواتین ایف آئی ایچ ہاکی جونیئر ورلڈ کپ 2025 کے اپنے پہلے پول بی میچ میں نمیبیا کے خلاف میدان میں اترے گی۔اس ٹورنامنٹ کے 11ویں ایڈیشن کے تمام میچز سینٹرو ڈیپورٹیوو ڈی ہاکی سیسپید اسٹادیو نیشنل میں کھیلے جائیں گے ۔ چلی چوتھی بار اس ٹورنامنٹ کی میزبانی کر رہا ہے جبکہ 2023 میں بھی چلی نے اس کا انعقاد کیا تھا۔ 2025 میں پہلی بار 24 ٹیمیں اس مقابلے میں شریک ہیں جبکہ 2023 تک صرف 16 ٹیمیں ہوتی تھیں۔ٹیموں کو چھ پولز میں تقسیم کیا گیا ہے ، ہر پول میں چار ٹیمیں ہیں۔ ہندوستان کو پول سی میں رکھا گیا ہے جہاں اس کے مد مقابل جرمنی، آئرلینڈ اور نمیبیا شامل ہیں۔راؤنڈ رابن میچز کے بعد، چھ پول کے فاتح اور دو بہترین رنر اپ ٹیمیں کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ ہر ٹیم کی حتمی پوزیشن کے لیے کلاسفیکیشن میچز بھی ہوں گے ۔ ہندوستانی ٹیم کے راؤنڈ رابن میچز میں پہلا میاچ یکم دسمبرکو نائمیبیا سے رہا جبکہ3 دسمبرکو جرمنی اور5 دسمبرکوآئرلینڈ کے ساتھ ہونگے۔پہلا مقابلہ ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق شام7:30بجے ہوگا۔