ایف آئی ایچ ہاکی جونیئر ورلڈ کپ 2025

   

Ferty9 Clinic

ہندوستانی ویمنس ٹیم نے ویلز کو 3-1 سے شکست دی
ٹورنمنٹ میں نویں مقام کے حصول کیلئے آج یوروگوئے سے مقابلہ

سنتیاگو(چلی )۔8؍ڈسمبر ( ایجنسیز ) ہندوستانی ویمنس جونیر ہاکی ٹیم ایف آئی ایچ جونیئر ورلڈ کپ ہاکی کے ایک میاچ اتوار کو ویلز کو 3-1 سے ہرادیا۔ جونیئر ویمنس ورلڈ کپ میں نویں مقام کے حصول کیلئے منگل کو اس کا مقابلہ یوورے گوئے سے ہوگا۔ہندستان کے لیے حنا بانو (14)، سنیلیتا ٹوپو (24) اور ایشیکا (31) نے گول کیے جبکہ ویلز کیلئے واحد گول ایلوائس موٹ (52) نے کیا۔ ہندوستانی ٹیم پول مرحلے میں ٹاپ 8 سے باہر ہوچکی ہے ۔ٹورنمنٹ میںاس نے دو جیت اور ایک ہار کا ریکارڈ بنایا ہے۔اتوار کے میچ میں ہندوستان نے پہلے 30 سیکنڈ میں پنالٹی کارنر سے آغاز کیا۔ٹیم کو ابتدائی گول نہیں مل سکے۔ویلز کے پاس پنالٹی اسٹروک کے ساتھ آگے بڑھنے کا موقع تھا لیکن ندھی نے انہیں کامیاب ہونے نہیں دیاکیونکہ اس نے اسکور کی سطح کو برقرار رکھنے کے لیے ایک تیز شاٹ روکا تھا۔ بالآخر ٹیم نے تعطل کو توڑنے میں کامیابی حاصل کی ۔ ہندوستان نے وقفہ پر 2-0 کی برتری حاصل کرلی تھی۔ہندوستان نے دوسرے ہاف کے اوائل میں ہی اپنی برتری کو 3-0 تک بڑھا دیا کیونکہ ویلش گول کیپر کی طرف سے ریباؤنڈ اس کے راستے میں گرنے کے بعد ایشیکا کو جال کا پچھلا حصہ مل گیا۔جیوتی سنگھ کی سائیڈ نے کھیل کی رفتار کو کنٹرول کیا۔ ہندوستان نے مواقع پیدا کرنے کا سلسلہ جاری رکھا اور ویلز کو اپنے ہی ہاف میں پیچھے دھکیل کر تیسرے کوارٹر کو ختم کیا۔ہندوستان آخری مرحلہ میںگول کرنے کے مزید مواقع کی تلاش میں رہا۔ویلز کی ایلوائس موٹ (52 ویں) نے اسے اپنی ٹیم کیلئے گول کیا تاہم یہ صرف ایک تسلی بخش گول ثابت ہوا کیونکہ ہندوستان نے 3-1 سے جیت حاصل کرنے کیلئے میاچ پر اپنی گرفت مضبوط بنالی تھی۔ہندوستانی ٹیم کا اگلا میاچ منگل کو یوروگوئے سے ہو گا اور اس میچ کا فاتح درجہ بندی میں نویں مقام پرہو گا۔ ہارنے والی ٹیم مجموعی طور پر 11ویں نمبر کیلئے لڑے گی۔