ایف اے ٹی ایف اجلاس کا فہرست میں آغاز

   

پیرس /17 فروری ( سیاست ڈاٹ کام ) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا 6 روزہ اجلاس آج (اتوار) سے پیرس میں شروع ہوگاجس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے پر غور کیا جائے گا۔ منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات پر مبنی پاکستان کی رپورٹ انٹرنیشنل کوآپریشن گروپ کے سامنے پیش کی جائے گی‘ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر ریگولیشن 2018ء ، اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010ء اور اسٹیٹ بینک ایکٹ 1947 ء￿ میں ترمیم کا فیصلہ پہلے ہی کر چکا ہے۔