ایف اے ٹی ایف کا فرانس میں دو روزہ اجلاس

   

پیرس۔ 14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) چین کی زیر صدارت ایف اے ٹی ایف کا دو روزہ اجلاس فرانس کے دارالحکومت پیرس میں شروع ہوگیا۔ پاکستانی وفد وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کی قیادت میں ایف اے ٹی ایف کے دفتر پہنچ گیا۔اجلاس میں پاکستان کی طرف سے کیے گئے اپریل 2019ء تک کے اقدامات کی رپورٹ پر بحث اور پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا نہ نکالنے کا فیصلہ ہوگا۔یہ چین کی سربراہی میں ایف اے ٹی ایف کا پہلا اجلاس ہے،اجلاس میں سعودی عرب رکن کی حیثیت سے شریک ہے۔یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کارکردگی کو تیکنیکی بنیادوں پر دیکھا جائے گا۔ذرائع کے مطابق حالیہ اجلاس میں پاکستانی اقدامات کے باعث پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کے کوئی امکان نہیں اور اور نہ ہی کرے لسٹ سے نام ہٹانے گا۔ ذرائع کے مطابق آئندہ اجلاس تک صورتحال جوں کی توں رہے گی۔