ایف بی آئی سے صدارتی انتخابات میں غیرملکی مداخلت سے متعلق معلومات فراہم کرانے کی اپیل

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن۔ امریکہ میں ڈیمو کریٹک ممبران کانگریس نے وفاقی تحقیقاتی بیوروایف بی آئی سے آئندہ صدارتی انتخابات میں غیر ملکی مداخلت کی کوشش کے الزامات کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کو کہا ہے ۔اس سلسلہ میں کانگریس (پارلیمنٹ) ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی ، سینیٹر چک شومر اور دیگر رہنماؤں نے پیر کو ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے کو ایک خط لکھا۔ کرسٹوفر کو لکھے گئے خط میں ان قائدین نے کہا ‘‘ہماری درخواست ہے کہ ایف بی آئی ایوان نمائندگان اور سینیٹ کے تمام ممبروں کو 2020ء کے صدارتی انتخابات میں غیر ملکی مداخلت کی کوششوں کے بارے میں معلومات فراہم کرے ۔‘‘