ایف بی آئی کا خفیہ آپریشن، امریکہ کے راز روس کو بیچنے کے الزام میں انجینئر گرفتار

   

نیویارک: امریکہ کے محکمہ انصاف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عشروں سے وفاقی دفاعی اداروں کے کنٹریکٹ پر بھرتی ملازم کے طور پر کام کرنے والے ایک انجینئر کو روس کو امریکہ کے راز بیچنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔امریکہ کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے ریاست ساؤتھ ڈکوٹا کے 63 برس کے جان مرے رو جونیئر نامی شخص کو ایک خفیہ آپریشن میں گرفتار کیا۔محکمہ انصاف کے مطابق زیرِ حراست شخص جس آدمی کو روس کا ایجنٹ سمجھ کر راز بیچ رہا تھا وہ انڈر کور ایف بی آئی ایجنٹ تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ جان مرے کو سکیورٹی کی خلاف ورزیوں کی وجوہات پر نوکری سے برطرف کر دیا گیا تھا ۔