بھوپال: مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی طرف سے ایک لاکھ روپے کی رشوت لینے کے معاملہ میں گرفتار فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) کے چار حکام کے ٹھکانوں پر چھاپے کی کارروائی کے دوران تقریباً تین کروڑ روپے ، روپیوں کے لین دین سے متعلق دستاویزات، نوٹ گننے کی مشین اور دیگر اہم دستاویزات برآمد ہوئے ہیں۔سی بی آئی کے ذرائع کے مطابق ایف سی آئی کے یہاں تعینات چار حکام ہریش ہنونیا، ارون سریواستو، موہن پرتے اور کشور مینا کو کل یہاں ایک سیکورٹی ایجنسی سے منسلک لوگوں سے ایک لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا۔