نئی دہلی : آٹے کی قیمتوں پر نظر رکھنے کے لیے فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) نے گزشتہ روزپہلی ای نیلامی کے ذریعے 20 سے زیادہ ریاستوں میں کھلے بازار میں فروخت ہونے والے 8.88 لاکھ ٹن گیہوں کو فروخت کیا۔ .ایف سی آئی نے گندم (گھریلو) کی اوپن مارکیٹ سیل اسکیم میں ای نیلامی کے لیے 25 لاکھ ٹن گندم کے ذخیرہ میں سے 22 لاکھ ٹن اناج کی پیشکش کی ہے ۔جمعرات کو صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق، پہلی ای نیلامی یکم فروری 2023 کو ہوئی تھی، جس میں 1100 سے زائد بولی دہندگان شامل تھے ۔ بیان کے مطابق 22 ریاستوں میں ای نیلامی کے پہلے دن 8.88 لاکھ ٹن گیہوں کی مقدار فروخت ہوئی۔ای-آکشن کے ذریعے گندم کی فروخت مارچ 2023 کے دوسرے ہفتے تک ہر چہارشنبہ کو ملک بھر میں دوپہر 2 بجے تک جاری رہے گی۔