ایف ٹی ایل کے اندر تعمیر کی اجازت دینے والے عہدیداروں کے خلاف فوجداری مقدمات دائر کرنے حیڈرا کا فیصلہ

   

حیدرآباد ۔ 30 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : حیدرآباد ڈیزاسسٹر ریسپانس اینڈ اسٹیس مانیٹرنگ اینڈ پروٹیکشن ایجنسی (حیڈرا ) نے جھیلوں ، تالابوں کے فل ٹینک لیول ( ایف ٹی ایل ) کے اندر عمارتوں کی تعمیر کی اجازت دینے والے عہدیداروں کے خلاف فوجداری مقدمات دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ حیڈرا نے سائبر آباد پولیس کمشنر سے چھ عہدیداروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرنے کے لیے کہا ہے ۔ یہ عہدیدار ہیں ۔ باچوپلی تحصیلدار ، ڈپٹی کمشنر جی ایچ ایم سی چندا نگر ، ایچ ایم ڈی اے کے اسسٹنٹ پلاننگ آفیسر اور نظام پیٹ میونسپل کمشنر ۔ حیڈرا کی جانب سے حال میں باچوپلی میں غیر قانونی طور پر تعمیر کی جارہی عمارتوں کو منہدم کیا گیا ہے ۔ اس میں عہدیداروں کے خلاف الزامات ہیں کہ ان عمارتوں کی تعمیر کے بارے میں مقامی افراد سے کئی شکایتیں وصول ہونے کے باوجود انہوں نے ان پر کوئی توجہ نہیں دی ۔ حیڈرا کے عہدیداروں کو ثبوت کے ساتھ یہ معلوم ہوا کہ ان شکایتوں کو ایک طرف رکھ دیا گیا تھا ۔ حیڈرا کمشنر اے وی رنگناتھ نے جنہوں نے مقامی لوگوں کی شکایتوں اور عہدیداروں کے خلاف چارج شیٹس کا جائزہ لے کر غیر قانونی عمارتوں کو منہدم کردیا ۔۔