ممبئی: فارن پورٹ فولیو انویسٹرز (ایف پی آئی) نے رواں مالی سال میں ہندوستانی سرمایہ مارکیٹ سے 118.56ڈالر ( یعنی تقریبا 8,836 روپے ) کی خالص نکاسی کی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2021-22 کے پہلے مہینے یعنی اپریل میں ایف پی آئی نے گھریلو سرمایہ کی منڈی میں 1,65,633.63 کروڑ روپے خرچ کئے ، جبکہ 1،74،469.53 کروڑ روپے کی واپسی کی۔ اس طرح اس نے خالص طور سے 8,836 کروڑ روپے کی نکاسی کی ہے۔ اس میں ایف پی آئی نے اسٹاک مارکیٹ سے سب سے زیادہ رقم نکالی ہے ۔ اس نے 9 129.39 کروڑ ڈالر (یعنی تقریباً 9,659.14 کروڑ روپے ) مالیت کے حصص فروخت کئے۔