واشنگٹن ۔امریکہ کے جدید ترین ایف 35 اے جنگی طیارے سے ایٹم بم فرضی طورپر گرانے کی تصاویر جاری کردی گئی ہیں۔روسی میڈیا کے مطابق ایف35 اے لائٹننگ ٹو اسٹیلتھ طیارے نے مشق کے دوران تھرمونیوکلیئر گریویٹی بم گرایا۔ اس پچاس کلو ٹن وزنی بم کو جہاز کے اندرونی حصے میں بھی رکھا جاسکتا ہے تاکہ اس کی اسٹیلتھ صلاحیت بھی پوری طرح برقرار رہے ۔
