ایلتھور ٹرین کو آگ لگانے والا کلیدی ملزم گرفتار

   

کوزی کوڈ: انسداد دہشت گردی دستہ (اے ٹی ایس) نے کیرالہ میں ایلتھور ٹرین کو آگ لگانے والے اہم ملزم کو مہاراشٹر کے رتناگری سے گرفتار کرلیا گیا۔کیرالہ کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) انیل کانتھ نے بدھ کو بتایا کہ شاہ رخ سیف (25) ایلتھور ٹرین آتشزدگی کیس کے مرکزی ملزم کو انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے کل رات مہاراشٹر کے رتناگیری سے گرفتار کیا تھا۔ اسے جلد ہی کیرالہ لایا جائے گا۔ انل کانتھ نے آج یہاں میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ملزم کو اس معاملے کی تحقیقات کے لیے مہاراشٹر پولس، آر پی ایف اور مرکزی ایجنسیوں کی تشکیل کردہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی مشترکہ کارروائی کے بعد گرفتار کیا گیا۔ ملزم کو جلد از جلد واپس لانے کے لیے کیرالہ پولیس حکام کی ایک ٹیم پہلے ہی رتناگیری پہنچ چکی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اے ٹی ایس جلد ہی ملزمین کو ایس آئی ٹی کے حوالے کرے گی۔انہوں نے کہا کہ چلتی ٹرین میں آگ لگانے کا مقصد اور دیگر تفصیلات ایس آئی ٹی کے پیش ہونے کے بعد ہی معلوم ہوسکے گی۔رپورٹس بتاتی ہیں کہ واقعہ کے دوران شاہ رخ سیف کے چہرے اور ٹانگ جھلس گئے تھے اور انہیں علاج کے لیے رتناگیری سول اسپتال لے جایا گیا تھا۔ اے ٹی ایس نے اس کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کرلیا۔ جب وہ ہسپتال سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔