ایلم پلی سے ایک ٹی ایم سی پانی کی اجرائی کیلئے کے سی آر کی ہدایت

   

حیدرآباد۔/19 فبروری، ( این ایس ایس ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آبپاشی عہدیداروں کو ایس آر ایس ٹی بحالی اسکیم سے استفادہ کرنے والے سیلابی پانی کے کنال کو ایلم پلی سے ایک ٹی ایم سی پانی جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سابق متحدہ ضلع کریم نگر کے ارکان اسمبلی نے چیف منسٹر کے علم میں یہ بات لائی تھی کہ ایس آر ایس پی میں پانی کی کوئی قلت نہیں ہے جبکہ آیاکٹ کے کسان دشواریوں کا سامنا کررہے ہیں۔ ان کی درخواست پر مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے چیف منسٹر نے عہدیداروں کو ایس آر ایس پی احیاء اسکیم کے تحت پانی جاری کرنے کی ہدایت کی۔موسم برسات کے دوران اس کنال میں خاطر خواہ پانی جمع ہوا تھا جہاں پانی کی سطح اطمینان بخش پائی جاتی ہے۔