ایلورو میونسپل کارپوریشن میں وائی ایس آر سی پی کا غلبہ

   

Ferty9 Clinic

امراوتی ۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو مغربی گوداوری ضلع میں ایلورو میونسپل کارپوریشن انتخابات میں غلبہ حاصل ہوا ہے ۔ آج صبح آٹھ بجے سے ووٹوں کی گنتی ہوئی ہے اور یہاں وائی ایس آر کانگریس نے 47 ڈویژنس سے کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ وائی ایس آر کانگریس کے تین امیدوار متفقہ طور پر منتخب ہوئے ۔ تلگودیشم کو تین ڈویژنوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ اس شاندار کامیابی پر وائی ایس آر کانگریس کارکنوں نے زبردست جشن کا اہتمام کیا اور کہا کہ ریاست میں ایک اور کارپوریشن پر پارٹی کا قبضہ ہوا ہے ۔ ووٹوں کی گنتی کے آغاز سے ہی وائی ایس آر کانگریس امیدواروں کو سبقت حاصل رہی تھی ۔ ووٹوں کی گنتی عدالتی ہدایات کے مطابق کورونا قواعد کے مطابق کی گئی ۔پولیس نے سکیوریٹی کے وسیع انتظام کئے تھے ۔