ایلور میں گردوں کی غیر قانونی اسمگلنگ ڈاکٹر کی اصلیت کی جانچ

   

حیدرآباد ۔ 18 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : ریاست آندھرا پردیش میں وشاکھا پٹنم سٹی پولیس نے ایلور کے مالی طور پر پریشان ایک شخص اور اڈیشہ کے ایک مشتبہ فرضی ڈاکٹر کے ملوث ہونے کی مبینہ طور پر گردوں کی اسمگلنگ کی کوشش کی ۔ رپورٹس کے بعد مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ایلور کا رہنے والا رنگا بابو مالی مشکلات کی وجہ سے اپنا گردہ بیچنے کے ارادے سے وشاکھاپٹنم پہنچا ۔ پولیس نے بتایا کہ ایک نامعلوم شخص نے رنگابابو سے رابطہ کیا ۔ جس نے دعویٰ کیا کہ وہ اڈیشہ کا ڈاکٹر ہے اور مبینہ طور پر انسانی اعضاء کے غیر قانونی لین دین میں سہولت فراہم کرتا ہے ۔ اس بات کی اطلاع پولیس کو ملنے پر پولیس نے کارروائی کا آغاز کردیا ۔ وشاکھا پٹنم پولیس کمشنر سنکھا براتا بگچی نے کہا کہ ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس بات کی تصدیق کی جارہی ہے کہ وہ حقیقی ڈاکٹر یا فرضی کی گرفتاری کے بعد معلوم ہوگا ۔۔ ش