ایلون مسک نے ٹوئٹر کا لوگو تبدیل کر دیا

   

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے ٹوئٹر کی چڑیا کو بائی بائی کہہ دیا، اب اس کی جگہ مشہور زمانہ ڈوگی میم والے ’کتے‘ کو دے دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب آپ ٹوئٹر کھولیں گے تو آپ کو نیلی چڑیا کی جگہ، اس کتے جس کا نام ’کوباسو‘ ہے، کی شکل نظر آئے گی۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے خود ایلون مسک نے ایک اسکرین شارٹ کے ساتھ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ وعدہ کیا تھا، میں نے اپنا وعدہ پورا کیا۔اسکرین شارٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایلون مسک نے گزشتہ دنوں ایک نئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی ضرورت کے حوالے سے سوال کیا تھا جس پر ایک ٹوئٹر صارف نے نئے پلیٹ فارم کی جگہ ٹوئٹر کا لوگو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا، جس پر ایلون مسک نے اس سے وعدہ کرلیا تھا۔تاہم اب ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے ٹوئٹر صارف سے کیا گیا وعدہ پورا کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا لوگو تبدیل کر دیا ہے