ایلون مسک کاٹوئٹر کے خلاف جوابی مقدمہ

   

نیویارک : ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو 44 ارب ڈالرز میں خریدنے سے انکار کردیا تھا جس پر کمپنی نے امریکی عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا۔اب اس مقدمے پر ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کمپنی کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے۔164 صفحات کی اس درخواست کے کچھ حصے کو عوام کے لیے جاری کیا گیا ہے مگر تفصیلات موجود نہیں۔ٹوئٹر کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔دوسری جانب ٹوئٹر ایک شیئر ہولڈر نے بھی ایلون مسک کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے جس میں عدالت سے کہا گیا کہ ٹیسلا کے بانی کو معاہدہ مکمل کرنے کا حکم دیا جائے۔