ایلون مسک کا تمام’ایکس‘صارفین سے ماہانہ فیس لینے کا اشارہ

   

نیویارک : سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس کے مالک ایلون مسک نے تمام صارفین سے ماہانہ فیس وصول کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایلون مسک نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سوشل میڈیا پر موجود لاکھوں جعلی اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کے لیے سسٹم کے استعمال کے لیے کچھ ماہانہ فیس وصول کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ ابھی اس حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ اْنہوں نے یہ بات یونہی سرسری کہی یا پھر اس حوالے سے وہ سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں۔ فی الحال تمام صارفین سوشل میڈیا ویب سائٹ کو مفت میں ہی استعمال کر رہے ہیں۔ لیکن اگر تمام صارفین سے ماہانہ فیس وصول کرنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے تو سوشل میڈیا ویب سائٹ کے صارفین کی تعداد کم ہوسکتی ہے۔ یہاں تک کہ یہ فیصلہ کمپنی کی آمدنی کے بنیادی ذریعہ یعنی کہ اشتہارات سے موصول ہونے والی آمدنی کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔
کینیڈین سکھ رہنما کے قتل کے خلاف پاکستان میں سکھوں کا مظاہرہ
لاہور : پاکستان کی سکھ برادری نے کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔ لاہور، ننکانہ صاحب اور کرتار پور سے آئے ہوئے سکھوں نے چہارشنبہ کے روز لاہور پریس کلب کے باہر کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے اپنے ہاتھوں میں پوسٹرز اٹھا رکھے تھے جن پر ہندوستانی حکومت، ہندوستانی خفیہ ایجنسی اور ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف نعرہ درج تھے۔