ایلون مسک کا فلم ’باربی‘ پر طنزیہ تبصرہ

   

نیویارک : ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے نئی ہالی ووڈ فلم ’باربی‘ پر طنزیہ تبصرہ کیا ہے۔فلم ’باربی‘ نے ریلیز ہوتے ہی تمام فلمی شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے، یہ فلم سوشل میڈیا کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے اور گلابی رنگ آج کل چاروں طرف بکھرا ہوا نظر آرہا ہے۔گریٹا گیروِگ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی کے بارے میں کچھ سوشل میڈیا صارفین یہ تبصرے کرتے نظر آ رہے ہیں کہ یہ فلم دنیا میں مردوں کی حاکمیت کے خلاف اور حقوق نسواں کے بارے میں ہے لیکن اس حوالے سے کچھ صارفین کی رائے مختلف ہے۔