ایلون مسک کی سیاست میں واپسی کا امکان ، سرمایہ کار چوکس

   

سان فرانسسکو، 23 جولائی (یو این آئی) بلومبرگ نیوز نے اطلاع دی ہے کہ ایلون مسک، جو حالیہ دنوں میں صدر ٹرمپ کے سینئر مشیر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، ممکنہ طور پر دوبارہ امریکی سیاست میں سرگرم ہو سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف اسپیس ایکس کی دستاویزات اور اس سے واقف ذرائع کی بنیاد پر کیا گیا ہے ۔بلومبرگ کے مطابق اسپیس ایکس نے سرمایہ کاروں کو ارسال کردہ ایک ٹینڈر آفر کی دستاویزات میں بعض ‘رسک فیکٹر’ کے طور پر ایسی زبان شامل کی ہے ، جس سے ایلون مسک کی سیاست میں واپسی کے امکانات ظاہر ہوتے ہیں۔