ٹیکساس: معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک سے ملاقات کرنا کسی عام انسان کے لیے کوئی معمولی بات نہیں ہے، لیکن ہندوستان کے ایک سافٹ ویئر انجینئر کے لییان سے رابطہ کرنا بہت ہی آسان کام ثابت ہوا۔پرانے پاتھول نامی ایکہندوستانی سافٹ ویئر انجینئر کی ایلون مسک سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس وقت بات چیت ہوئی تھی جب وہ نوعمر تھے۔بعد ازاں یہ غیر متوقع آن لائن دوستی پروان چڑھی اور ایلون مسک نے پرانے پاتھول کے سینکڑوں ٹوئٹس اور میسجز کے جوابات دیے۔ایلون مسک نے نوجوان پرانے پاتھول کو زندگی میں بہتر انداز میں آگے بڑھنے کے بارے میں بہت سے اہم مشورے بھی دیے۔رواں ہفتے جب یہ ہندوستانی سافٹ ویئر انجینئر امریکہ پہنچے تو بالآخر ان دونوں دوستوں کی ملاقات بھی ہوگئی۔