ایلون مسک کے بیٹے نے ناک پونچھ دی، ٹرمپ نے میز بدل دی

   

واشنگٹن : امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے مشیر ایلون مسک کے بیٹے کی ایک معصومانہ حرکت کی وجہ سے مبینہ طور پر صدارتی آفس کی میز بدل دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حال ہی میں وائٹ ہاؤس میں ایلون مسک کے 4 سالہ بیٹے کو ڈونالڈ ٹرمپ کی میز کے بالکل نزدیک ناک میں انگلی ڈالتے اور پھر اسے پونچھتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ ممکنہ طور پر ڈونالڈ ٹرمپ نے بھی ایلون مسک کے بیٹے کی اس حرکت کو دیکھا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تاریخی میز 145 سال پرانی تھی۔ اس حوالے سے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یہ تبدیلی وقتی طور پر ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھی یہ واضح نہیں ہوا ہے اور نہ ہی باضابطہ طور پر بتایا گیا ہے کہ میز کی تبدیلی ایلون مسک کے بیٹے کی حرکت کی وجہ سے کی گئی ہے یا کسی دوسری وجہ سے۔ یاد رہے کہ رواں ماہ وائٹ ہاؤس میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران ایلون مسک کے 4 سالہ بیٹے نے اپنی معصوم مگر شرارتی حرکات سے سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کروا لی تھی۔